ڈاؤ یونیورسٹی میں ورلڈ ٹی بی ڈے پر تقریبات آج ہونگی
کراچی ( پ ر)پاکستان میں عالمی "ٹی بی ڈے" کے سلسلے میں جاری ہفت روزہ تقریبات کے اہم پروگرام بدھ 21 مارچ کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں منعقد ہونگے۔صبح 9 بجے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز سے ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج تک واک کی جائے گی۔ اس واک کی قیادت ڈاؤ نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کرینگے، جبکہ سیمینار ڈی آئی ایم سی کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ہوگا، جس کے مہمانِ خصوصی سندھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر عبدالروف ڈومکی ہونگے، انکے پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی ، ڈائریکٹر او آئی سی ڈی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد راؤ اور دیگر ماہرین خطاب کریں گے۔