رشید آباد میں نقب زنی آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

رشید آباد میں نقب زنی آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے الیکٹرانک مارکیٹ رشید آباد بلدیہ کے تاجروں کا مبینہ نقب ذنی کی وارداتوں پر احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ایس ایس پی ویسٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایس پی بلدیہ کو تاجر برادری سے فوری شیڈول اجلاس کا پابند بناتے ہوئے تاجروں کو درپیش تحفظات دور کئے جائیں اور انہیں اعتماد میں لیکر مارکیٹ سیکورٹی کے مجموعی پولیس اقدامات کو مزید غیرمعمولی بنایا جائے۔