ایکو سٹار نے فہد مصطفی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ایکو سٹار نے فہد مصطفی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)ایکو سٹار نے معروف اداکار فہد مصطفی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ ایکو سٹار ملک بھر میں کنزیومر الیکٹرانکس کا ایک معروف برانڈ ہے جو تکنیکی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ عالمی معیار اور جدید خصوصیات کے ساتھ ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا پروڈیوسر ہے۔ 2018ء میں ایکو سٹار نے گزشتہ سال کی غیر معمولی کامیابیوں کو جاری رکھتے ہوئے فہد مصطفی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر تعینات کیا ہے جو ایکو سٹار کے ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز جن میں 4K یو ایچ ڈی، ساؤنڈ پروسیسرز اور مشہور ترین سمارٹ ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز شامل ہیں، کی توثیق کریں گے۔ خوبصورت ڈیزائن کئے گئے ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز اپنی اعلیٰ معیار کی تصویر اور کمرے کی دیواروں پر آسانی سے نصب ہونے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ ان جدید ترین ایل ای ڈی ٹی ویز کی نمایاں خصوصیات میں ’’موشن پروسیسر‘‘ شامل ہے جو موشن انجن کی جانب سے شاندار اور واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔ 19 انچ سے 75 انچ تک کے مختلف سکرین سائز صارف کے لاؤنج، بیڈ روم یا ہوم تھیٹر کے لئے انتہائی موزوں ہیں۔ ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز کی قیمتوں میں بچت کو صارفین تک منتقل کرنے کے لئے انتہائی مسابقتی شرح پر برقرار رکھا گیا ہے تاکہ وہ رقم کے بدلے بہتر مصنوعات حاصل کر سکیں۔ اس طرح خریدار اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ ایکو سٹار ایک قابل اعتماد عالمی برانڈ ہے جو اپنے صارفین کو کم معیار کی مصنوعات کی فروخت میں دھوکہ نہیں دے گا۔