ملتان کی تاریخ میں پہلی بار اردو، سرائیکی، ہریانوی زبان میں ’’بہار پاکستان‘‘ مشاعرہ

ملتان کی تاریخ میں پہلی بار اردو، سرائیکی، ہریانوی زبان میں ’’بہار ...

ملتان(اہتمام و رپورٹ فیاض احمد اعوان،تصاویر عاطف انور بیگ)روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز،مستقبل پاکستان پارٹی اور گلستان پراپرٹی مارکیٹنگ کے خصوصی اشتراک سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اردو پنجابی سرائیکی اور ہریانوی زبان میں’’بہار پاکستان مشاعرہ‘‘ کا انعقاد ملتان آرٹس کونسل میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

رکھنے والے شاعر ساڑھے تین گھنٹے تک اپنے اپنے کلام کے ذریعے بہاروں کی خوشبو بکھیرتے رہے،شاعروں نے امید،محبت، رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی،بہار پاکستان مشاعرہ میں بہار عروج پر نظر آتی رہی،اسٹیج کو خوبصورت انداز میں پھولوں سے سجایا گیا تھا،بیک ڈراپ سے بھی پھولوں کی خوشبو آرہی تھی،مشاعرہ کے اسٹیج کو پھولوں سے لاد دیا گیا تھا،حاضرین محفل نے بہار پاکستان مشاعرہ کیلئے تیار کیا گیا اسٹیج بہت پسند کیا اور منتظمین کو مبارک بادیں دیتے رہے،روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور آرٹس کونسل ملتان کی اس ادبی کاوش کو سراہا گیا،بہار پاکستان مشاعرہ میں شرکت کرنے والے خواتین وحضرات اسٹیج سیٹ کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے،نامور شعراء سے لوگ آٹو گراف بھی لیتے رہے،بہار پاکستان مشاعرہ میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کی اس مشترکہ کاوش کا اعتراف کرتے ہوئے تالیاں بجا کر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل ملکر آئندہ بھی ادب کے فروغ کیلئے ایسی تقریبات سجاتے رہیں گے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل محمد سجاد جہانیہ معروف کالم نگار و صاحب کتاب نے نظامت کے فرائض انجام دئیے،فیاض احمد اعوان انچارج کلچرل ونگ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ انکی معاونت کرتے رہے،بہار پاکستان مشاعرہ کا آغاز سات بجے شام کیا گیا جبکہ اس مشاعرہ کا اختتام رات ساڑھے دس بجے ہوا،بہار پاکستان مشاعرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے دلچسپی کے ساتھ خصوصی شرکت کی،بہار پاکستان مشاعرہ کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر اسلم انصاری نے کی،عالمی شہرت رکھنے والے اردو پنجابی سرائیکی اور ہریانوی زبانوں کے شعراء بابا نجمی آف لاہور،عزیز شاہد ڈیرہ غازی خان،علی زلفی فیصل آباد،اختر دولتالوی اسلام آباد،شاکر حسین شاکر صدارتی ایوارڈ یافتہ ملتان،جہانگیر مخلص بہاولپور،بابا غلام حسین ندیم سمندری،مشتاق سبقت مظفرگڑھ،مشتاق ظفر میلسی،نوشاد ناصر ملتان،راؤ فرمان المعروف فانی ٹھاکر اسلام آباد،اظہرفراخ بہاولپور،احمد مسعود قریشی ملتان،سلیم قیصر ملتان،رضوانہ تبسم درانی ملتان،اشہر حسن کامران ملتان،صابر انصاری ملتان،برکت اللہ برکت وہاڑی،راؤ وحید اسد ملتان،فہد قتالپوری کبیروالا اور اجمل خاموش خانیوال نے خصوصی طور بہار پاکستان مشاعرہ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کا بہترین کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی،حاضرین محفل لائیو کلپس اور تصویریں بنابناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہے،سوشل میڈیا کے زریعے لاکھوں افراد نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کے اس مشترکہ بہار پاکستان مشاعرہ کو لائیو دیکھ کر کمنٹس کرتے رہے۔فیاض احمد اعوان انچارج کلچرل اینڈ فورم ونگ نے تقریب کے آغاز اور دوران تقریب بھی شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانیوالے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز،مستقبل پاکستان پارٹی اور گلستان پراپرٹی مارکیٹنگ گروپ کا خصوصی شکریہ ادا کیاکیونکہ ان اداروں کے تعاون سے ہی ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوتا ہے،شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانیوالے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے ادب کے فروغ کیلئے شاعروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے ادارے کی جانب سے خصوصی تعاون کیا اور شمع بناسپتی و کوکنگ آئل کے منیجر مارکیٹنگ محمد عمران اعظمی نے اس بہار پاکستان مشاعرہ میں شریک ہوکر ادب دوست ہونے کا ثبوت دیا،بہار پاکستان مشاعرہ تقریب کے آخر میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ ملتان آرٹس کونسل اور شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کی جانب سے تمام شعراء کرام کو یادگاری شیلڈیں اور کیئر کاسمیٹکس کی جانب سے گفٹ بھی دئیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...