بلدیہ خانیوال کا اجلاس، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، گو سپیکر گو کے نعرے

بلدیہ خانیوال کا اجلاس، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، گو سپیکر گو کے نعرے

خانیوال ( بیو رو نیوز)میونسپل کمیٹی خانیوال کے اجلاس میں چیئر مین گروپ اور وائس چیئر مین گروپ ایک بار پھر آمنے سامنے ۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی مچھلی منڈی بن گیا ۔کنوینیر رانا عبدا لرحمن کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف کونسلروں کی اکثریت نے گو سپیکر گو کے نعرے لگا ئے ۔وائس چیئر مین اجلا س کی صدارت کیلئے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں ۔کونسلروں کی اکثریت کا مطالبہ ۔ میو نسپل کمیٹی خانیوال کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت وائس چیئر مین (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

بلدیہ رانا عبدا لرحمن منعقد ہوا ۔اجلاس کے آغاز میں ہی کونسلر عبد الصمد خان خٹک نے کنو ینیر رانا عبد الرحمن کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف ایوان میں قرار داد پیش کی جس پر 33کونسلروں کے دستخط موجود تھے ۔عبد الصمد خان خٹک نے قرار داد میں کہا کہ ایک کنو ینیر کو یہ حرکات زیب نہیں دیتی کہ وہ سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان کی سٹیج پر چڑھ کر احتجاج کریں ۔پی ٹی آئی کونسلر وزیر اقبال خان نیازی نے کنو ینیر رانا عبد الرحمن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو پورے ہاؤس کی جانب سے اس سیٹ پر بٹھایا گیا ہے ۔آپ نے ہاؤس کی انسلٹ کی ہے ۔ابھی تو ہمیں ایک سال بھی نہیں ہوا آپ اگلے چار سال اس ہاؤس کو کیسے چلائیں گے ۔کونسلر چوہدری زاہد نے کہا کہ آپ نے اس کرسی پر بیٹھنے کا اعتماد کھو دیا ہے ۔جس پر اکثریت کونسلروں نے رانا عبد الرحمن کو کنوینیر ماننے سے انکار کر دیا اور دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے کر آئیں ۔جس کے بعد وائس چیئر مین بلدیہ رانا عبد الرحمن نے اجلاس ملتوی کر دیا اور اپنے گروپ کے کونسلروں کے ہمراہ ایوان سے چلے گئے ۔جس کے بعد کو نسلروں کی اکثریت رائے سے چیئر مین گروپ کے کونسلر ملک عاشق حسین کھوکھر کو کنو ینیر منتخب کیا گیا اور اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع کر دی گئی۔اجلاس میں شہر کے مین ہول ڈھکنوں کی ٹوٹ پھوٹ ، تھانہ گراؤنڈ کی چار دیواری مرمت ،سپلائی و فٹنگ بینچ گراسی پلاٹ میونسپل کمیٹی خا نیوال کی قرارپیش کی گئی قرار داد کا تخمینہ 6لاکھ روپے تھا جسے اکثریت رائے نے کھڑے ہو کر منظور کر دیا ۔اجلاس کے آخر میں نصر اللہ خان کی زوجہ محترمہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی ۔کنو ینیر ملک عاشق حسین کھو کھر نے چیف آفیسر بلدیہ افتخار بنگش کو ہدا یات جاری کی کہ آئندہ اجلاس میں زیادہ سے زیادہ کونسلروں کی شکایات کو پیش کیا جائے ۔جس کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر