مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات 2کمسن طلبا، خواتین سمیت 13افراد جاں بحق
محمود کوٹ،گڑھا موڑ،محسن وال،اڈا ذخیرہ،ڈیرہ غازی خان،چوٹی زیریں،جتوئی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
،رحیم یار خان،حاصل پور،بنگلہ منٹھار،لودھراں،احمد پور سیال (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات 2کمسن طلبا سمیت13افراد جاں بحق ہوگئے،محسن وال کے قریب80سالہ بزرگ کی لاش برآمد ہوئی ہے اس سلسلے میں محمود کوٹ سے سٹی رپورٹر کے مطابق قریشی والے پر ایک تیز رفتار کار ھوٹل میں جا گھسی اور وھاں بیٹھے لوگ کار کی زد میں آگ? قریشی والے کا ملک نزیر کھنڈویہ اور ترک والے کا امیر بخش چاوند موقع پر دم توڑ گیاجبکہ 6افراد شدیدزخمی ھوگیا زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ھسپتال منتقل کردیا گیا محمود کوٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان ،سپیشل رپورٹر کے مطابق چک نمبر100ڈبلیو بی کا رہائشی 50سالہ شریف ولد فتح دین گھر جا رہا تھا ملتان روڈ چک نمبر100ڈبلیو بی کے قریب سامنے سے آ نے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرایا جس کی وجہ سے 50سالہ محمد شریف موقع پر دم توڑ گیا ۔دوسرا موٹر سائیکل سوار فرار ہو گیا اور موٹر سائیکل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال کے قریب واقع نواب سی این جی کے قریب سے 60سالہ نامعلوم بزرگ کی لاش برآمد پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا ۔اڈا ذخیرہ سے نامہ نگار کے مطابق تفصیل کے مطابق اڈا ذخیرہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے ماسٹر محمد امین آرائیں زخمی ہو گئے غلط سائیڈ سے آ نے والی تیز رفتار کار نے زخمی ماسٹر امین کو کچل دیا جس سے وہ بُری طرح زخمی ہو گیا ان کو بہاول پور وکٹوریہ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ ہی میں دم توڑ گئے ۔ڈیرہ غازی خان،چوٹی زیریں سے نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ چوٹی زیریں میں ڈی جی کینال کے ساتھ 11سالہ ابو بکر ، 12سالہ آفتاب اور اس کی 9سالہ بہن شازیہ بی بی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکول جا رہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ایک زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ابو بکر اور محمد آفتاب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شازیہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو1122کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹر کٹ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔جتوئی سے نامہ نگا رکے مطابق جتوئی کے کاروباری راؤمحمد باقر دیہی علاقوں میں گولی ٹافی فروخت کرکے واپس جتوئی آرہے تھے کہ سامنے سے موٹر سائیکل پربچے سمیت 2افراد سوار تھے کی ڈالے کیسامنے زور دار دھماکے سے ٹکراگیاجس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی اور ننھابچہ معجزانہ طور پر دور جاگراجان بحق ہونے والا ظاہرخان ولد جنگی خان جبکہ زخمی بچہ پرویز ولد دنیاخان کوطبی امداد دیکرڈسچارج کردیا گیا۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز کمالیہ کار ہائشی 22سالہ محمد سفیان جوکہ اقتصاد ی راہداری منصوبہ پر مزدوری کرتا تھا کہ اسی دورا ن روڈ رولر ڈرائیور حفیظ خان نے غفلت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے روڈ رولر 22سالہ مزدو ر محمد سفیان پر چڑھادیا جس پر سفیان کی موت واقع ہوگئی تھی پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے محمد سفیان کے والد غلام مصطفی کی رپورٹ پر ڈرائیور حفیظ خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ حاصل پور سے نمائندہ خصوصی،نامہ نگار کے مطابق نواحی گاوں کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارنوجوان و خاتون ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔نواحی گاوں 144مراد کا رہا ئشی نوجوان مز مل الیاس دو خواتین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ۔کہ سا منے سے تیزرفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ۔جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔جبکہ کار ڈرائیور سمیت دو افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔بنگلہ منٹھار سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر 257 پی کا رہائشی امیر بخش ایف ایف سی مل سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ٹھوکر مائنر کے نزدیک مخالف سمیت سے آنے والے موٹر سائیکل جس پر چار افراد مجاہد، امتیاز،سلطان،معین سوار تھے ٹکرا گیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ امیر بخش موقعہ پر ہی دم توٹ گیا ،دوسرے چار افراد جن کی حالت بھی تشوشناک بتائی جاتی ہے ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اوڈاں والی بستی کا طالب علم سڑک کراس کرتے ہوئے بس کی زد میں آکرجاں بحق بتایا گیا ہے کہ اوڈاں والی بستی کے قریب محمد شفیق روڈ کراس کرنے لگا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔8سالہ محمد شفیق چک نمبر 386کا رہائشی تھا۔ احمد پور سیال سے نامہ نگا رکے مطابق شور کوٹ گڑھ مہاراجہ روڈ پر پل قاضیاں والا کے نزدیک موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں بدھ رجبانہ شورکوٹ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 27سالہ ناصر عباس جاں بحق اور اس کی 25 سالہ بیوی مسمات فرزانہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122شورکوٹ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی فرزانہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچایا۔