العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی،آئندہ سماعت پر واجد ضیا طلب

العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 29 مارچ تک ...
العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی،آئندہ سماعت پر واجد ضیا طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان پر جرح کی۔

عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد