لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد ہو گیا

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد ہو گیا
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے لاہور،شورکوٹ،میاں چنوں،منچن آباد،شرقپور،صفدرآباد،قصور، خانیوال، گجرات، چنیوٹ،ملتان،پاکپتن اورچیچہ وطنی میں بارش تیز بارش ہوئی جس سے موسم سردہو گیااور سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہیں،محکمہ موسمیات نے آج پھر مزید بارش کی پیشنگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہزارہ،فاٹا،کشمیر، اسلام آباد،پنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھااورفیصل آبادمیں بھی آج بارش کا امکان ہے ۔
موٹروے حکام نے گاڑی سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران تیز رفتاری سے اجتناب کریں کیونکہ پھسلن کے باعث تیزرفتاری کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔