پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انتہائی ...
پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بوم بوم آفریدی ان فٹ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مطابق شاہد آفریدی کو گھٹنے میں لگنے والی چوٹ تاحال ٹھیک نہیں ہوسکی جس کے باعث وہ آج (بدھ کو) آخری پلے آف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی ان فٹ ہیں ، میچ سے پہلے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اوراگر فٹنس ٹیسٹ بہتر آیا تو ہی وہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ کراچی کنگز نے مختار احمد ، ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج (بدھ کو ) پی ایس ایل کا تیسرا اور آخری پلے آف میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم 25 مارچ (اتوار) کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔

مزید : اہم خبریں /کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...