پی ایس ایل ،آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی بڑا معرکہ ہو گا لیکن اگر بارش ہوگئی تو فائنل کونسی ٹیم کھیلے گی ؟جان کر سب حیران رہ جائیں گے

پی ایس ایل ،آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی بڑا معرکہ ہو گا لیکن اگر بارش ہوگئی ...
پی ایس ایل ،آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی بڑا معرکہ ہو گا لیکن اگر بارش ہوگئی تو فائنل کونسی ٹیم کھیلے گی ؟جان کر سب حیران رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں جانے کے لیے آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہو گا ،لاہور میں موسم ابر آلود ہے اور صبح سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں جب کہ کراچی کنگز کو بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے، مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں اور آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو لائن اپ کرلیا ہے، اگر بوم بوم میچ کا حصہ نہ بنے تو افتخار احمد کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم زخمی ہونے کے بعد ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے تھے جس کے بعد قیادت کے فرائض انگلش بلے باز این مورگن نے انجام دیے لیکن وہ پاکستان نہیں آئے اور آج کے میچ میں قیادت کا معاملہ بھی سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب لاہور کا موسم ابرآلود ہے اور گہرے بادلوں نے شہر کی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی کو 10 پوائنٹس حاصل ہیں۔بارش کے باعث اگر آج میچ نہ ہوسکا تو پشاور زلمی ایونٹ سے باہر اور کراچی کنگز اسلام آباد کے خلاف 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update