ماموں لیگی ایم این اے بھانجا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری، ملکر لوٹ مار شروع

ماموں لیگی ایم این اے بھانجا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری، ملکر لوٹ مار شروع
ماموں لیگی ایم این اے بھانجا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری، ملکر لوٹ مار شروع

بہاولنگر + منچن آباد (ویب ڈیسک) بہاولنگر کے حلقہ این اے 188 کے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید اصغر شاہ نے اپنے تمام اختیارات اور وفاقی حکومت کی جانب سے آنے والا کروڑوں روپے کا فنڈ اپنے بھانجے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید ندیم زمان شاہ کے سپرد کیا ہو اہے۔ فنڈ ن لیگ کا جبکہ ترقیاتی کاموں میں نام تحریک انصاف کا حلقہ کے لوگ سید اصغر شاہ اور سید ندیم شاہ کی ناقص پالیسیوں اور ناانصافیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق حلقہ این اے 188 کے لوگوں نے بتایاکہ سید اصغر شاہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں مگر انہوں نے اپنے تمام اختیارات اور فنڈز لگانے کے اختیارات پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بہاولنگر اپنے بھانجے سید ندیم زمان شاہ کے سپرد کررکھے ہیں جو کہ ضلعی دفاتر میں ٹرانسفر پوسٹنگ اور علاقہ میں تمام ترقیاتی کام اپنی مرضٰ سے کروارہے ہیں اور اس سلسلہ میں مسلم لیگی ورکر جنہوں نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے سید اصغر شاہ کو ایم این اے کی سیٹ پر بٹھایا تھا کوئی مشاورت نہیں کی جارہی اور من مرضی سے گاﺅں کے روٹس تبدیل کئے جارہے ہیں جس کی مثال وہاں کے مقامی گاﺅں ماتراں کو جانیوالا ایک کلو میٹر کا ٹکڑا ماتراں گاﺅں میں لیجانے کی بجائے اس کا روٹ تبدیل کرکے دریائی بیٹ کی طرف کردیا گیا ہے جہاں کوئی انسانی آبادی نہ ہے جبکہ اس ایک کلومیٹر کے ٹکڑے کو اسی لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے جبکہ اس کی اصل لاگت چالیس لاکھ روپے آتی ہے اور گاﺅں ماتراں کو جانے والا راستہ کئی دہائیوں سے تباہ حالی کا شکار ہے اور ہر دور میں اسے بنانے کا وعدہ کرکے اسے بنایا نہیں جاتا۔

مسلم لیگ ن کے اس دور میں اس ٹکڑا کو بن جانا تھا مگر سید اصغر شاہ اور ندیم زمان شاہ کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ اس روڈ کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے اور ماترا گاﺅں کو جانے والا راستہ اس قدر تباہ حال ہے کہ برسات کے موسم میں یہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ماتراں گاﺅں کے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں راستہ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی من مرضی سے متعدد گاﺅں کو جانے والے راستوں کے روٹس تبدیل کردئیے گئے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے آنے والا کروڑوں روپے کا فنڈ پی ٹی آئی کا ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم زمان شاہ استعمال کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے میں مصروف ہے جس کی مثال چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے سڑک کے ٹکڑے کو اسی لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کرکے سرکاری خزانہ کو چالیس لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا اور اسی طرح درجنوں دیگر کاموں میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن جاری ہے جبکہ دوسری طرف ایم این اے سید اصغر شاہ کے گھر کو جانے والے دو راستوں میں سے ایک راستہ تو بہترین کارپٹ اور ڈبل روڈ بنایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پل فورڈواہ کے پل والا روڈ قیام پاکستان کے وقت کا بنا ہوا ہے اور اس قدر خستہ حال ہوچکا ہے کہ پیدل گزرتے ہوئے بھی خوف آتا ہے اور درجنوں موٹرسائیکل نہر فورڈ واہ میں گرچکے ہیں اور کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں مگر چونکہ اس علاقہ کے لوگوں نے سید اصغر شاہ کو ووٹ نہیں دئیے جس کے بغض میںراستے کو تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگ شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پورے حلقہ کے لوگ ماموں بھانجے کے درمیان گھن چکر بنے ہوئے شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ حلقہ کی عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اس تمام صورتحال کے متعلق سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بہاولنگر سید ندیم زمان شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سید اصغر شاہ میرے حقیقیماموں ہیں جن کے حلقے کے لوگوں کا کام میرے ذمے ہیں وہ کام میں کرتا ہوں، سید ندیم زمان شاہ نے بتایا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور میرے ماموں سید اصغر شاہ ایم این اے کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے لیکن ہم اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں کام کررہے ہیں لیکن حلقہ کے لوگوں کے لئے یہ ذمہ داریاں مجھے سونپی گئی ہیں کیونکہ شہر اور گاﺅں میں مَیں ہی لوگوں کی کدمت کرنے کے لئے موجود ہوتا ہوں۔ یہ بات سچ ہے جو علاقہ کے لوگ کہتے ہیں کہ اصغر شاہ کو ملنے والے سارے فنڈ سید ندیم شاہ کی مرضی سے ہی استعمال ہوتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول نگر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...