”ڈالر کی قیمت اس لیے بڑھائی جارہی ہے تاکہ ۔۔۔ “ ایک ہی دن میں ڈالر اتنا اوپر کیسے چلا گیا اور کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے؟ دل دہلا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی وتجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھائی جارہی ہے تاکہ کرپٹ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم لائی جارہی ہے جس کے ذریعے کالادھن سفید کرنے کا موقع دیا جارہا ہے ۔ یہاں کچھ سالوں کے بعد 2 سے 3 فیصد پر ایمنسٹی سکیم دے دیتے ہیں جس کے بعد پاکستان سے جو بھی مال بنا کر باہر لے کر گئے ہوتے ہیں وہ پیسے کو پاکستان لا کر وائٹ کرلیتے ہیں، ” پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاﺅ اور چھوٹ جاﺅ، نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بیوروکریٹ زکوٹے، سیاسی لوگ اور بڑے کاروباری افراد فائدہ اٹھائیں گے“۔
بیرون ممالک سے سرمایہ لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا جلد اعلان کیا جائے گا: مفتاح اسماعیل
انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں اسی لیے کمی کی گئی ہے کیونکہ اس طرح وہ باہر سے ڈالر لے کر آئیں گے جس سے انہیں فائدہ ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر کسی نے 70 روپے فی ڈالر پر ڈاکے مارے تھے تو اب اس بندے کو 114 سے 116 روپے ملیں گے اور اس طرح انہیں 40 سے 50 روپے کا اضافی فائدہ ہوگا۔
رضا ربانی کی ایمنسٹی سکیم کی مخالفت معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا
خیال رہے کہ منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا تھا، کاروبار کے آغاز پر صرف 2 گھنٹوں میں ہی اس کی قیمت میں 7 سے 8 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔