نابالغ بچوں کی 6 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انوکھا مقدمہ

نابالغ بچوں کی 6 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انوکھا مقدمہ
نابالغ بچوں کی 6 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انوکھا مقدمہ

چنیوٹ( صباح نیوز)ضلع چنیوٹ کی تاریخ میں اجتماعی زیادتی کا انوکھا مقدمہ ،کم عمراور نا بالغ بچوں کی چھ سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، نابالغ بچی سے زیادتی کرنے والے تین نا بالغ ملزمان کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا توعدالت نے پولیس تھانہ رجوعہ کو تینوں نا بالغ ملزمان کے خلاف تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے احکامات جاری کر دئیے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ رجوعہ نے چند روز قبل چک نمبر138ج۔ب نول میں تین نا بالغ ملزمان طلحہٰ ولد ظفر علی عمرگیارہ سال ،علی حمزہ ولد شہباز علی عمرسات سال ،نزاکت ولد لیاقت علی عمردس سال نے چھ سالہ بچی سے زیادتی کی تھی جس پر تھانہ رجوعہ پولیس نے بچی کے والد غلام رضا ولد مختار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔

علاقہ مجسٹریٹ محمد اعظم خان نے بچوں کو زیادتی کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیشی مقدمہ کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرکے لائیں اور واضح کریں کہ تینوں ملزمان بچے مجرم ہیں یا نہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تینوں نا بالغ ملزمان چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /چنیوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...