احتساب عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ’پارٹی‘ کروادی، کیا چیز کھلائی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

احتساب عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ’پارٹی‘ ...
احتساب عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ’پارٹی‘ کروادی، کیا چیز کھلائی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے حضرت علیؓ کے قول کا حوالہ دیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق انہوں نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ جن جن لوگوں پر آپ کے احسان ہیں وہ آپ کو بھول گئے ہیں، جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ حضرت علیؓ کا قول پڑھ لیں جس سے نیکی کرو اس کے شر سے بچو۔ نوازشریف نے کہا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے اور مرزا غالب کا شعر پڑھا کہ” جب توقع ہی اٹھ گئی غالب‘ کیا کسی کا گلہ کرے کوئی“ دنیا کا دستور ہے چلتا رہتا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب مریم نواز بھی اپنے والد سے پیچھے نہ رہیں اور اشعار کی زبان میں بعض پارٹی رہنماﺅں سے شکوہ کرڈالا۔ انہوں نے معروف صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام پڑھتے ہوئے کہاکہ ”چنگیاں نال جے نیکی کریئے نسلاں تک نئیں بھلدے۔ بد نسلاں نال جے نیکی کریئے تے پٹھیاں چالاں چلدے“۔ مریم نواز نے مزید کہاکہ طارق فضل چوہدری کہہ رہے ہیں ہم نیکی کرکے دریا میں ڈالتے ہیں لیکن وہ ہمارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سموسے، بسکٹ اور کیک منگوا کرچائے کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوں کو پیش کئے۔ کمرہ عدالت میں میاں نواز شریف کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور گفتگو کے دوران صحافیوں کے جس سوال کا جواب نہ دینا ہوتا اس کو مسکرا کر یا قہقہہ لگا کر ٹال جاتے۔ ان کی صاحبزادی بھی اس دوران اپنے والد سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیتی رہیں۔