پشاور زلمی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ملکی ساتھ چھوڑ گیا کیونکہ۔۔۔ یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر پشاور زلمی کے مداح شدید پریشان ہو جائیں گے

پشاور زلمی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ...
پشاور زلمی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ملکی ساتھ چھوڑ گیا کیونکہ۔۔۔ یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر پشاور زلمی کے مداح شدید پریشان ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فائنل تک رسائی کی جنگ سے پہلے ہی پشاور زلمی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے اور اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کو بتائے بغیر ہی لاہور پہنچ گیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی بے حد خوش ہو جائے گا 

پشاور زلمی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تمیم اقبال انجری کے باعث آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے گھٹنے میں درد ہے اور علاج کیلئے وہ بنکاک روانہ ہو چکے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق اگر پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی تو تمیم اقبال 25 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اللہ تہانوں خوش رکھے تے۔۔۔“ سعید اجمل نے پہلی مرتبہ ’فیصل آبادی پنجابی‘ میں انٹرویو دیدیا، ان کے انداز اور جگتوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

پشاور زلمی کیلئے تمیم اقبال کی انجری اور آج کے میچ میں عدم شرکت پریشان کن ہے کیونکہ کپتان ڈیرین سیمی بھی گزشتہ روز میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور میدان میں ہی لڑکھڑاتے رہے مگر ہمت نہ ہاری اور فیلڈنگ جاری رکھی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update