تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے ورسٹائل اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد میرا کیرئر تباہ ہوگیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم”عاشق بنایا آپ نے“سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ اچانک فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئی تھیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کا حلیہ بالکل بدلاہوا نظرآرہا تھا جب کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 مارچ 2008 کو تنوشری دتہ نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ناناپاٹیکرپر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط طریقے سے چھو اتھا اور وہ نانا پاٹیکر کے ساتھ رقص کا کوئی سین نہیں کریں گی۔

مزید :

تفریح -