گرفتاریاں مشن سے نہیں ہٹاسکتیں: خادم رضوی

گرفتاریاں مشن سے نہیں ہٹاسکتیں: خادم رضوی

لاہور(ویب ڈیسک) قانون ختم نبوت بحال کروانا اعزاز ہے، مجرم تبدیلی کرنے والے ہیں۔ قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کیخلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے۔ فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہ کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جارہی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور تحریک لبیک کے دیگر قائدین نے کیا ہے۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی اور د ین اسلام اور وطن عزیز کےلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ گرفتاریاں مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کےلئے جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مدارس خانقاہوں اور علماءومشائخ کی طرف سے فیصلہ کیا گےا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد کی پاسداری نہ کی گئی تو راست اقدام اٹھایا جائےگا جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...