پیراگون سکیم سکینڈل: نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا

پیراگون سکیم سکینڈل: نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا
پیراگون سکیم سکینڈل: نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا اور اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔ نیب نے سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کےلئے طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیکریٹری صحت نجم شاہ کو بھی طلب کیا تھا۔ ان سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور