قذافی سٹیڈیم سے 2 جعلی سکیورٹی گارڈ گرفتار

قذافی سٹیڈیم سے 2 جعلی سکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کے احاطہ سے دو جعلی سکیورٹی گارڈ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے پی سی بی کے جعلی کارڈز برآمد، پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ تھری سیمی فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم کے احاطہ سے 2 جعلی سکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے جن کے پاس پی سی بی کے جعلی کارڈز بھی موجود تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق قبائلی علاقے ضلع لوئر دیر سے ہے جبکہ ان کی شناخت تو اب خان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...