”میں نے پوچھا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں اور کس کی پناہ میں رہے تو۔۔۔“ صحافی کے سوال پر راﺅ انوار نے کیا جواب دیا؟ حیران کن خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راﺅ انوار نے نقب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سب کو حیران کر ڈالا ہے اور ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ آخر وہ اتنے روز تک کہاں روپوش رہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اللہ تہانوں خوش رکھے تے۔۔۔“ سعید اجمل نے پہلی مرتبہ ’فیصل آبادی پنجابی‘ میں انٹرویو دیدیا، ان کے انداز اور جگتوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سپریم کورٹ پیش ہونے پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں روپوش رہے اور کس کی پناہ میں رہے تو راﺅ انوار نے کوئی جواب نہ دیا جبکہ وہاں موجود سیکیورٹی والوں نے صحافیوں کو فوٹیج بنانے سے بھی منع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کو بتائے بغیر ہی لاہور پہنچ گیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی بے حد خوش ہو جائے گا
ذرائع کے مطابق راﺅ انوار نے بھی صحافیوں سے کہا کہ وہ سوال ضرور پوچھیں مگر فوٹیج مت بنائیں جس پر صحافیوں نے ان کی فوٹیج نہ بنائی اور جب یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ اتنا عرصہ کہاں روپوش رہے اور کس کی پنا ہ میں رہے تو اس پر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔