راﺅ انوار کی کمرہ عدالت کے اندر کی تصویریں منظر عام پر آگئے

راﺅ انوار کی کمرہ عدالت کے اندر کی تصویریں منظر عام پر آگئے
راﺅ انوار کی کمرہ عدالت کے اندر کی تصویریں منظر عام پر آگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راﺅ انواراچانک سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے اور ان کی کمرہ عدالت کے اندر کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ کمرہ عدالت میں اپنے وکلاءکے ساتھ بیٹھے ہیں۔سابق ایس ایس پی ملیر کمرہ عدالت میں کافی پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راﺅ انوار 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ،سابق ایس ایس پی ملیر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انواراپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راﺅ انوار اپنے وکلا کیساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کافی پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثا رکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نقیب اللہ محسود قتل ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد