راﺅ انوار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی حالت کیا تھی ؟ جان کر آپ کو بھی بابا رحمتے کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا

راﺅ انوار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی حالت کیا تھی ؟ جان کر آپ کو بھی ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار جب چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی ’ بولتی‘ مکمل طور پر بند ہوچکی تھی اور ان کی زبان سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ جب راﺅ انوار عدالت میں آئے تو کافی پر اعتماد تھے لیکن جیسے ہی روسٹرم پر آئے تو ان کی بولتی بند ہوگئی۔ راﺅ انوار کو دیکھ کر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور جب ان سے پوچھا کہ ’ راﺅ انوار آپ اتنا عرصہ کہاں چھپے ہوئے تھے‘۔ چیف جسٹس کے اس سوال پر راﺅ انور گھبرا گئے اور ان کی زبان سے کوئی الفاظ ادا نہ ہوسکے۔ راﺅ انوار نے فوری طور پر اپنے وکیل کو آگے کردیا تاہم چیف جسٹس راﺅ انوار سے ہی مخاطب رہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...