عدالت میں پیشی کے وقت راﺅانوارنے منہ پر کیا پہن رکھا تھا اور سپریم کورٹ کا ماحول کیسا تھا ؟جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

عدالت میں پیشی کے وقت راﺅانوارنے منہ پر کیا پہن رکھا تھا اور سپریم کورٹ کا ...
عدالت میں پیشی کے وقت راﺅانوارنے منہ پر کیا پہن رکھا تھا اور سپریم کورٹ کا ماحول کیسا تھا ؟جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نقیب اللہ قتل کیس میں اچانک سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو گئے ۔نقیب اللہ قتل کیس میں چیف جسٹس نے کئی بار راﺅ انوار کوعدالت میں پیش ہونے کہا حکم دیا اور انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ دوسری جانب راﺅ انوار نے عدالت عظمی کو دو بار خط لکھے اور سندھ پولیس کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

آج اچانک سپریم کورٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ہر دروازے پر انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔کچھ دیر میں راﺅ انوار اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی میں سپریم کورٹ پہنچے ۔وہ سفید رنگ کی گاڑی میں آئے ،اس دوران انہوں نے منہ پر ماسک پہن رکھا تھا ۔وہ جیسے ہی گاڑی سے اترے تو انہوں نے اپنے منہ سے ماسک اتار لیا ۔راﺅ انوار کے ارد گرد اسلام آباد پولیس کا سیکیورٹی حصار تھا ۔وہ پیشی کے وقت پر اعتماد نظر آرہے تھے اور ان کے چہرے پر کسی قسم کی پریشانی کے تاثرات نہیں تھے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہا ں تھے تو راﺅ انوار نے اس سوال پر جواب نہیں دیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...