کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون ہے؟ بالآخر اس سوال کا جواب مل گیا جو سب پاکستانی جاننا چاہتے ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون ہے؟ بالآخر اس ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون ہے؟ بالآخر اس سوال کا جواب مل گیا جو سب پاکستانی جاننا چاہتے ہیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایلیمنیٹر میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جو پشاور زلمی نے صرف ایک رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اللہ تہانوں خوش رکھے تے۔۔۔“ سعید اجمل نے پہلی مرتبہ ’فیصل آبادی پنجابی‘ میں انٹرویو دیدیا، ان کے انداز اور جگتوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

اس میچ میں جہاں اور بھی بہت کچھ دیکھنے والا تھا وہیں سب کی توجہ کا مرکز یہ لڑکی بنی رہی جو ہر گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتی رہیں لیکن جب میچ کا فیصلہ ہوا تو زاروقطار رونے لگ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے والی اس لڑکی کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے؟ تو جناب! بالآخر اس سوال کا جواب مل ہی گیا ہے جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کو بتائے بغیر ہی لاہور پہنچ گیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی بے حد خوش ہو جائے گا 

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں مگر مصدقہ ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شائقین کرکٹ کا موقف ہے کہ جس طرح یہ لڑکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر زار و قطار روئی، اس سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں جبکہ اس کے علاوہ صارفین نے اس کرکٹ کیلئے اس کے جذبات کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update