راﺅ انوار عدالت میں کیوں پیش نہ ہوئے، سابق ایس ایس پی ملیر نے بھری عدالت میں چیف جسٹس کو وجہ بتا دی

راﺅ انوار عدالت میں کیوں پیش نہ ہوئے، سابق ایس ایس پی ملیر نے بھری عدالت میں ...
راﺅ انوار عدالت میں کیوں پیش نہ ہوئے، سابق ایس ایس پی ملیر نے بھری عدالت میں چیف جسٹس کو وجہ بتا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اتنے دلیربنتے ہیں،کہاں چھپے ہوئے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ لوگوں کوگرفتارکرتے رہے ،خودکہاں چھپے رہے؟

راﺅ انوار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کوخطرات تھے،عدالت کے سامنے خودکو سرنڈرکرتاہوں،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سرنڈرکرکے عدالت پراحسان نہیں کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مفرورکےساتھ قانون کی کوئی ہمدردی نہیں،عدالت نے آئی جی سندھ کو راﺅ انوار کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...