”عامر خان مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے اور ۔۔۔ “ ایم کیو ایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

”عامر خان مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے اور ۔۔۔ “ ایم کیو ایم کی سابق ...
”عامر خان مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے اور ۔۔۔ “ ایم کیو ایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے بھی نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتی ہیں کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے جبکہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی امریکہ میں قیام کے دوران جہاں بھی رہتے وہیں رشتہ بھجوادیتے تھے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارم عظیم فاروقی نے الزام عائد کیا کہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ،ان کی اس حرکت پر انہوں نے حیدرعباس رضوی سے شکایت بھی کی تھی۔ انہوں نے خالد مقبول صدیقی کے بارے میں کہا کہ وہ امریکہ میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھیجوا دیا کرتے تھے۔

ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایک وقت تھا تحریک میں کارکنان عزت دیتے تھے۔ جب عامر خان نے دوبارہ پارٹی جوائن کی تو وہ انہیں نہیں جانتی تھیں، ’جب میں رابطہ کمیٹی جاتی تو یہ ایسی باتیں کرتے کہ میں کوئی رد عمل دوں، یہ لیڈیز پرگندی نظر رکھتے تھے‘۔

انہوں نے عامر خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’عامر خان اپنی نظروں کو اپنے پاس رکھو، میں کراچی میں ہوں سامنے آجاﺅ، میں تمہیں بتاﺅں گی تمہاری اوقات کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بہادرآباد والے گلی کے غنڈے ہیں ، وہ وقت دور نہیں ہے جب چند لوگوں کی وجہ سے اس پارٹی پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ پی آئی بی اور بہادرآباد والے ایک نہیں ہوسکتے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...