وہ سورہ مبارکہ جسے جمعۃ المبارک کے روز پڑھنے والے کے قدموں سے آسماں تک نور پیدا ہوجاتا ہے،رسول اللہ ﷺ نے کس سورہ مبارکہ کے بارے یہ ارشاد فرمایا آپ بھی جانئے 

وہ سورہ مبارکہ جسے جمعۃ المبارک کے روز پڑھنے والے کے قدموں سے آسماں تک نور ...
وہ سورہ مبارکہ جسے جمعۃ المبارک کے روز پڑھنے والے کے قدموں سے آسماں تک نور پیدا ہوجاتا ہے،رسول اللہ ﷺ نے کس سورہ مبارکہ کے بارے یہ ارشاد فرمایا آپ بھی جانئے 

قرآن کا ہر ہر حرف زیر و زبر باعث نور اور وجہ ثواب و عافیت ہے ۔مفسرین کے مطابق اللہ کے کلام کو سمجھنے کے لئے اسکا ترجمہ لازمی پڑھنا چاہئے تاکہ اسکے فضائل کا ادراک ہوسکے ۔ہر سورہ مبارکہ کا اپنا مقام اور فضیلت ہے جیسا کہ سورہ الکھف کے بارے بیان کیا جاتا ہے کہ اسکی تلاوت کرنے والا نور کی بارش میں نہاتا ہے۔اس بارے منقول ہے کہ جمعۃ المبارک کے دن سورہ الکھف کی تلاوت باعث شفا و معرفت ہے۔ حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جس نے جمعہ کے دن سورہ الکھف پڑھی اس کے قدموں کے نیچے سے لیکر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوگا اور اس دونوں جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں‘‘

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سورہ الکھف جمعہ کی رات یا پھر جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے ، جمعہ کی رات جمعرات کومغرب سے شروع ہوتی اور جمعہ کا دن غروب شمس کے وقت ختم ہوجاتا ہے ، تو اس بناپر سورہ الکھف پڑھنے کا وقت جمعرات والے دن غروب شمس سے جمعہ والے دن غروب شمس تک ہوگا۔

روحانی طور پر کمزور لوگوں اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں حسد وبغض کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے وہ سورہ مبارکہ کو مذکورہ طریقہ سے پڑھنا معمول بنا لیں۔کیونکہ جہاں نور ہوگا وہاں ظلمت نہیں ہوتی۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...