’’میں حج کرنے گیا لیکن راستے سے ہی واپس آگیا کیونکہ ۔۔۔ ‘‘ارادہ حج توڑنے والے اس نوجوان کے ساتھ کیاہوا، جان کرآپ ہکا بکا رہ جائیں گے 

’’میں حج کرنے گیا لیکن راستے سے ہی واپس آگیا کیونکہ ۔۔۔ ‘‘ارادہ حج توڑنے ...
’’میں حج کرنے گیا لیکن راستے سے ہی واپس آگیا کیونکہ ۔۔۔ ‘‘ارادہ حج توڑنے والے اس نوجوان کے ساتھ کیاہوا، جان کرآپ ہکا بکا رہ جائیں گے 

  

لاہور(نظام الدولہ )میری بڑی تمنا ہے کہ حج پر جاسکوں ۔ایک رات میں نے کواب مین دیکھا کہ میں حج پر جارہا ہوں ،مکہ پاک پہنچ جاتا ہوں،وہاں جا کر معلوم ہوتا ہے کہ میں حج نہیں کرسکتا اس لئے میں واپس آجاتا ہوں ،میری نیت حج کی تھی لیکن واپس آگیا جس کا مجھے بڑا غم ہوتا ہے۔میں حیران ہوں کہ ایسا خواب نظر کیوں آیا جبکہ میں اسکی تمنا رکھتا ہوں ۔(فرید سواتی )

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خواب میں حج کی نیت کرنے والا ایک دن حج ضرور کرتا ہے ۔انشا اللہ یہ تمنا پوری ہوگی۔جو کیفیت آپ نے بیان کی ہے اس کی رو سے نظر آتا ہے کہ آپ کی عمر دراز ہوگی اور زندگی میں جو بھی کام کریں گے وہ انتہائی سلیقے اور ڈسپلن سے کریں گے اور کامیاب ہوں گے ۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں