نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار ملزم راﺅ انوار کو ڈپلو میٹک انکلیو منتقل کردیاگیا

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار ملزم راﺅ انوار کو ڈپلو میٹک انکلیو منتقل ...
نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار ملزم راﺅ انوار کو ڈپلو میٹک انکلیو منتقل کردیاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کوگرفتارکرنے کے بعد ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آباد کے دفتر منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بارہ بجے کے قریب نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور ملزم راﺅ انوار سفید رنگ کی گاڑی میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، سابق ایس ایس پی ملیر نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا،عدالت میں پیش ہو کر انہوں کو خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا، سپریم کورٹ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیااور ایس ایس پی سکیورٹی کے دفتر ڈپلو میٹک انکلیو منتقل کردیاگیا جہاں وہ پی آئی اے کی پرواز ذریعے شام 7 بجے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد