کراچی کنگز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، شاہد آفریدی کے بعد عماد وسیم بھی باہر ہو گئے، ٹیم کا کپتان ایسے کھلاڑی کو بنا دیا گیا کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”فائنل کراچی میں ہو گا مگر کراچی فائنل میں نہیں ہو گا“

کراچی کنگز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، شاہد آفریدی کے بعد عماد وسیم بھی باہر ہو ...
کراچی کنگز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، شاہد آفریدی کے بعد عماد وسیم بھی باہر ہو گئے، ٹیم کا کپتان ایسے کھلاڑی کو بنا دیا گیا کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”فائنل کراچی میں ہو گا مگر کراچی فائنل میں نہیں ہو گا“

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے کراچی کنگز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے اور شاہد آفریدی کے بعد کپتان عماد وسیم بھی انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اللہ تہانوں خوش رکھے تے۔۔۔“ سعید اجمل نے پہلی مرتبہ ’فیصل آبادی پنجابی‘ میں انٹرویو دیدیا، ان کے انداز اور جگتوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کے باعث آج کے میچ میں شریک نہیں ہو رہے جبکہ اب ٹیم انتظامیہ نے عماد وسیم کی عدم شرکت کا اعلان بھی کر دیا ہے اور حیران کن طور پر ٹیم کی قیادت فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو سونپ دی ہے جو اپنی ٹیم کو فائنل میں لے جانے کیلئے پشاور زلمی کیخلاف ’جنگ‘ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کو بتائے بغیر ہی لاہور پہنچ گیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی بے حد خوش ہو جائے گا 

شاہد آفریدی اور عماد وسیم کی عدم شرکت کے باعث کراچی کے مداح کچھ مایوس نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں شاہد آفریدی اور عماد وسیم کی باﺅلنگ ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں کی غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ ٹیم میں سپنرز کا فقدان ہو گا جس کے باعث پشاور زلمی کی جیت کے امکانات زیادہ روشن ہوں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...