نومو لود بچے کے پیروں میں ایسی لکیر موجود ہو تو جان لیں وہ بڑا ہوکر ایسی بیماری میں مبتلا ہوجائے گا جس کا علاج ممکن نہیں ہوسکتا
لاہور (نظام الدولہ )ہاتھوں کی لکیروں کی طرح پیروں میں بھی انسانی شخصیت کو عیاں کرنے والی لکیریں موجود ہوتی ہیں ۔لیکن بہت کم لوگ اس جانب توجہ دیتے ہیں۔حالانکہ پیروں کی لکیروں کو دیکھ کر بہت سے پیش آئیندہ مسائل سے نبٹا جاسکتا ہے ۔خاص طور پرکسی نومولود بچے کے پیروں کی لکیریں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔اسکی لکیروں سے اسکی صحت کا خاص طور پر خیال رکھا جاسکتا ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ہاتھوں اور پیروں کی لکیروں کی ساخت اور رجحانات میں کافی فرق ہوتا ہے جیسا کہ ایک ہاتھ میں آپ کو سائمنز لائن یعنی دل اور دماغ کی ایک ہی لکیر نظر آتی ہے تو اگر کسی نومولودکے پیروں میں ایسی لکیر موجود ہوتو اس جانب لازمی توجہ دینی چاہئے کیونکہ کسی بچے کے پیروں میں ایسی لکیر کا وجود بتاتا ہے کہ وہ ڈاون سینڈروم کا شکار ہوگا ۔یہ ایسا مرض ہے جس میں بچے کا چہرہ بھی بگڑ جاتا ہے اور آئی کیو لیول بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچے کے والدین کو اس پر خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے۔بہت سے والدین پر انکے بچے کی اس بیماری کا انکشاف اس وقت ہوتا ہے جو وہ بڑا ہوچکا ہے اور اس دوران مزید بچے پیدا ہوچکے ہوتے ہیں۔اگر نومولود میں ایسے آثار نظر آجائیں تو والدین کو اپنا ٹیسٹ لازمی کرانا چاہئے اور ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے مبادا مزید ایسی اولاد پیدا ہوجائے۔بچوں کے پیروں اور ہاتھوں کی لکیروں پر نظر رکھ کر ان کی صحت اور فطری رجحانات کی مثبت افزائش کی جاسکتی ہے ( nizamdaola@gmail.com )