راﺅ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیب اللہ محسود کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس آف پاکستان بھی خوش ہو جائیں گے

راﺅ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیب اللہ محسود کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف ...
راﺅ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیب اللہ محسود کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس آف پاکستان بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ راﺅ انوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،اس پر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،اب مجھے بھروسہ ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف ملے گا ۔نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعدسپریم کورٹ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے میڈ یا ،عوام اور عدلیہ نے جو مدد فراہم کی اس پر سب کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ انصاف دے گا اس لیے یہاں آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار گرفتار ہو چکے ہیں جس کے بعد اب امید ہے کہ یہ کیس آگے بڑھے گا ۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں آج سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اچانک پیش ہوئے جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

قومی -