چودھری نثارکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، احسن اقبال

چودھری نثارکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، احسن اقبال
چودھری نثارکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کےلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التواءکا شکار ہو۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی، پارٹی امور پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوا دیئے ہیں، یہ افراد اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے، ای سی ایل میں شامل ان 600 افراد سے متعلق فیصلہ کابینہ کریگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...