پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے انتخابات میں مشترکہ پینل   بلا مقابلہ  منتخب

   پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے انتخابات میں مشترکہ پینل   بلا مقابلہ  ...
   پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے انتخابات میں مشترکہ پینل   بلا مقابلہ  منتخب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس ( ایاز محمود ایاز) پاکستان پریس کلب پیرس  کے انتخابات میں مشترکہ پینل کو کامیاب قرار دیا گیاہے۔ جس کے مطابق بلا مقابلہ عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ پیرس کے سینئر صحافی میاں محمد امجد پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے نئے صدر منتخب ہوئے۔ ان کے ساتھ سینئر نائب صدر ایاز محمود ایاز ، نائب صدر شمریز خان ، جنرل سیکریٹری اشفاق احمد چوہدری ، سیکریٹری انفارمیشن مہر راحیل رؤف ، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن میڈم ناصرہ خان ، سیکریٹری فنانس خرم شہزاد ، جائنٹ سیکریٹری یاسر الیاس ، سیکریٹری ملٹی میڈیا علی اشفاق منتخب ہوئے۔ جبکہ پریس کلب کے وومن ونگ کی صدر  آصفہ ہاشمی اور جنرل سیکریٹری   ناصرہ خان اور سیکریٹری انفارمیشن کی ذمہ داری محترمہ شہلا رضوی کو سونپی گئی۔ آئندہ چند روز میں پریس کلب کی نئی تنظیم کی حلف برداری کا پروگرام ہوگا ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس پاکستانی صحافیوں کی فرانس میں پہلی باقاعدہ تنظیم ہے۔ جس کا قیام دو ہزار دو میں عمل میں لایا گیا اور دو ہزار تین میں پریس کلب کو باقاعدہ طور پر فرانسیسی قانون کے مطابق رجسٹرڈ کرایا گیا۔ کلب کے ممبران فرانس کے سینئر ترین صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں اور کلب کے زیادہ تر سینئر صحافیوں کا 15 سے 25 سالہ صحافتی تجربہ ہے جو کہ اپنے ساتھ نئے آنے والےُدوستوں کی رہنمائی کا جذبہ رکھتے ہیں۔

اس میٹنگ میں منتخب عہدیداران کے علاوہ سابق صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن ، سابق سینئر نائب صدر ملک عاکف غنی اعوان اور عبدالستار ملک نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے بانی جنرل سیکریٹری چوہدری شبیر بھدر مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

 

مزید : بین الاقوامی