راﺅ انوار سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تو بنادی گئی لیکن ٹائم فریم نہیں دیا گیا: فیصل صدیقی

راﺅ انوار سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تو بنادی گئی لیکن ٹائم فریم نہیں دیا گیا: ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نقیب اللہ قتل کیس میں وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کیس کی تفتیش کرنے کے لیے جے آئی ٹی تو بنا دی ہے پر اس ٹیم کو تشکیل دینے کے حوالے سے کوئی بھی ٹائم فریم نہیں دیا گیا کہ کتنے وقت میں بن جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر نقیب اللہ کیس میں ان کے والد کے جانب سے کیے گئے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ نقیب کے والد نے چیف جسٹس سے استدعا کی تھی کہ جے آئی ٹی میں پولیس کے علاوہ دیگر اداروں جن میںآئی ایس آئی اورایم آئی کے افسربھی لیے جائیں۔فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی یہ درخواست مسترد کردی۔عدالت نے نقیب اللہ کے والد کو سکیورٹی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔عدالت نے راﺅ انوارکے بینک اکاﺅنٹس بحال کر کے توہین عدالت کی کارروائی بھی روک دی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل کرنے کا حکم تو دے دیا ہے مگر اس میں یہ نہیں بتا یا گیا کہ کب تک تشکیل دے دی جائے گی ، جے آئی ٹی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...