کراچی:سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کراچی:سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
کراچی:سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میموگیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار سابق سفیر حسین حقانی کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف مقدمہ مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں حسین حقانی پرملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق پاکستانی سفیر کیخلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں ملک مخالف سازش کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

واضح رہے کہ حسین حقانی پیپلزپارٹی کے دور میں امریکا میں پاکستانی سفیر رہے اور میمو گیٹ سکینڈل کے ذریعے ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...