پاکستانی خاتون اینکر پرسن نے سعودی عرب کی فضاﺅں میں ایسا شاندار کام کردیا کہ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی ان پر فخر ہو گا

پاکستانی خاتون اینکر پرسن نے سعودی عرب کی فضاﺅں میں ایسا شاندار کام کردیا کہ ...
پاکستانی خاتون اینکر پرسن نے سعودی عرب کی فضاﺅں میں ایسا شاندار کام کردیا کہ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی ان پر فخر ہو گا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کا قومی دن منانے کا نرالہ انداز میں جہاں پاکستانی جرأت و حوصلے میں پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اور اس خاصیت میں پاکستان کی خواتین بھی کم نہیں، ایسی ہی ایک جرآت مند پاکستانی خاتون، جنہوں نے پہلے بھی سمندر کی تہہ میں جا کر ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس بار پھر سے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا.پاکستان کے چینل پر آنے والی اینکر عظمی طاہر نے یوم پاکستان کے حوالے سے سعودی شہر جدہ میں گائرو کاپٹر کو دو ہزار فٹ کی بلندی پر اڑاتے ہوئے پاکستان کے پرچم کو تقریباًایک گھنٹے تک فضا میں بلند رکھا- یوم پاکستان کو اس انوکھے انداز میں منانے کے لئے،  وطن سے اس بے لوث محبت کی پرواز میں ان کا ساتھ قاضی اجمل نے دیا اور بحیرہ احمر کی فضاؤں میں پاکستانی پرچم ، اپنی پوری آن، شان اور بان کے ساتھ لہراتا رہا- اللہ پاکستان کو تا قیامت اسی طرح سر بلند رکھے.

مزید : عرب دنیا