”کیا پی ایس ایل کافائنل دیکھنے جائیں گے؟“ صحافی کا کیپٹن (ر) صفدر سے سوال، جواب کیا دیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”کیا پی ایس ایل کافائنل دیکھنے جائیں گے؟“ صحافی کا کیپٹن (ر) صفدر سے سوال، ...
”کیا پی ایس ایل کافائنل دیکھنے جائیں گے؟“ صحافی کا کیپٹن (ر) صفدر سے سوال، جواب کیا دیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر سے جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل دیکھنے کیلئے کراچی جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون ہے؟ بالآخر اس سوال کا جواب مل گیا جو سب پاکستانی جاننا چاہتے ہیں 

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں نے جب کیپٹن (ر) صفدر سے پوچھا کہ کیا وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی جائیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں جی، یہاں پی ایس ایل چل رہا ہے، ہم کھیل بھی رہے ہیں۔ اس پر صحافیوں نے ایک اور سوال پوچھا کہ آپ بیٹنگ کر رہے ہیں یا باﺅلنگ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں جی، ابھی تو باﺅنڈری وال کے باہر ہی کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کراچی کنگز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، شاہد آفریدی کے بعد عماد وسیم بھی باہر ہو گئے، ٹیم کا کپتان ایسے کھلاڑی کو بنا دیا گیا کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”فائنل کراچی میں ہو گا مگر کراچی فائنل میں نہیں ہو گا“ 

اس موقع پرانہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید بھی کیا اور کہا کہ عوام دیکھ چکی ہے نوازشریف کیساتھ زیادتی ہونی ہی تھی،ریاست کیساتھ زیادتی ہوگئی ہے۔ شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اتنے بابرکت لوگوں کی محفل میں ان کا نام نہ لیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد