ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، اب 115 روپے سے بڑھ کر۔۔۔

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، اب 115 روپے سے بڑھ کر۔۔۔
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، اب 115 روپے سے بڑھ کر۔۔۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے نے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور گزشتہ روز ڈالرکی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 114روپے 4پیسے اور قیمت فروخت 116روپے 35پیسے کی سطح پر آگئی جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 114روپے اور قیمت فروخت 114روپے 2پیسے ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ڈالر کا انٹربنک ریٹ بڑھنے کی وجہ بیرونی قرضوں میں اضافہ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور درآمدات میں اضافہ بیان کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملک کی جی ڈی پی کے 4.8 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کے خدشات بڑھ چکے ہیں جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پہلے سے خطرناک حد تک بڑھتے تجارتی خسارے میں مزید اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ملک میں ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں اضافے کے ساتھ ہی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے روپے اضافہ ہو گیا جس سے اس کا ریٹ 56ہزار600روپے سے بڑھ کر 57ہزار300روپے تک پہنچ گیا۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...