اسرائیلی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

اسرائیلی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)اسرائیلی فوج نے آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی طرف سے متوقع حملوں کے خطرے کے پیش نظر فوجیوں کی تمام تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ایک ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے چاقو سے ہونے والے واقعات میں اضافے کے بعد فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ یہودی فوجیوں کو عید الفصح ۔ بیسح پر بھی تعطیل کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فوج کی سینئر قیادت کی طرف سے تمام یونٹوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں ہنگامی طورپر منسوخ کردیں جبکہ تعطیلات پر گئے فوجیوں کو بھی واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور دیگر سینئر عسکری لیڈر رواں ہفتے غزہ کی سرحد کا دورہ کریں گے اور وہاں پر سیکیورٹی کے حالات کا جائزہ لیں گے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...