معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ارتھی جلائے جانے کا اعلان

معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ارتھی جلائے جانے کا ...

لندن(آن لائن)آنجہانی معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کرنے کے بجائے ارتھی جلائی جائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئی سیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنائی جائے گی۔یاد رہے کہ موٹر نیورو مرض میں مبتلا سٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...