امریکی ریاست ٹیکسا س میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی 

امریکی ریاست ٹیکسا س میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی 
امریکی ریاست ٹیکسا س میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی 

  

ٹیکساس(آن لائن)امریکی ریاست ٹیکسا س کے شہر آسٹن میں دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس حکام کا کہناہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہرہے،حکا م کا کہنا ہے کہ چھٹا دھماکا پہلے ہونے والے 5 دھماکوں سے مما ثلت نہیں رکھتا تاہم تفتیش جاری ہے۔دھماکہ گڈویل سٹورمیں ہوا اورسٹورکوخالی کرانے کے بعد دھماکہ خیزموادناکارہ بنانیوالیاہلکارموقع پرپہنچ گئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیکساس میں 5دھماکے ہو چکے ہیں ،پانچواں دھماکا کل کوریئر کمپنی فیڈ ایکس کے سینٹر میں مشتبہ پیکٹ میں ہوا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی