امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے خلاف تاریخ کا سب سے خطرناک قدم اُٹھانے کا اعلان کردیا، پوری دنیا کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے خلاف تاریخ کا سب سے خطرناک قدم اُٹھانے کا اعلان ...
امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے خلاف تاریخ کا سب سے خطرناک قدم اُٹھانے کا اعلان کردیا، پوری دنیا کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے خلاف تاریخ کا ایسا خطرناک ترین قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا کے تجارتی جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ axios.comکے مطابق صدر ٹرمپ نے مبینہ طور پر چینی مصنوعات پر لگائے جانے ٹیکس اور ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ کو ایک پیکیج پیش کیا گیا جس میں چینی مصنوعات کا ٹیرف 30ارب ڈالر متعین کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ وہ اس حجم کو اس سے بھی زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کے چیئرمین کیوین ہیسیٹ سے ایک ملاقات میں ڈونلڈٹرمپ نے انہیں بتایا کہ وہ چینی مصنوعات کا ٹیرف زیادہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”میں چین کے خلاف اس بڑے ٹیرف کے اثرات کا مطالعہ بھی کر رہا ہوں۔ “معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”امریکی انتظامیہ چین کی سینکڑوں مصنوعات کو رواں ماہ ہی ٹیرف پر ڈالنے جا رہی ہے۔اس مقصد کے لیے ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ کانگریس ایک قانون منظور کرے جس کے ذریعے انہیں چینی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جائے۔سب سے پہلے اس معاملے کو رپورٹ کرنے والی سی این بی سی کی خاتون صحافی ایامون جیورزکا کہنا تھا کہ ”گیری کوہن سمیت صدر ٹرمپ کے کئی مشیروں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔ اس سے دنیا میں ایک تجارتی جنگ چھڑ جائے گی جس کے خطرناک نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کا ایک لازمی نتیجہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی تباہی ہو گا۔“

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...