اگلے ہفتے خلاءسے ایسی خطرناک ترین چیز دنیا میں گرنے والی ہے کہ جان کر آپ ایٹم بم کے دھماکے کو بھول جائیں گے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ماہرین کی طرف سے تیسری ایٹمی جنگ کا خدشہ تو ظاہر کیا جارہا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے خلاءسے ایسی خطرناک ترین چیز زمین پر گرنے کی وارننگ دے دی ہے کہ سن کر آپ ایٹم بم کو بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز کوئی خلائی عنصر نہیں بلکہ چین کا خلاءمیں بھیجا گیا خلائی سٹیشن ہے جس میں انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود ہیں اور وہ چینی سائنسدانوں کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے۔
سائنسدانوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ یہ خلائی سٹیشن آئندہ ہفتے زمین پر گرے گا اور اس کا متوقع نشانہ امریکی شہر نیویارک اور یورپ کے کچھ حصے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس خلائی سٹیشن کا نام تیان گونگ 1ہے جو ستمبر 2016ءسے بے قابو ہو چکا ہے اور خلاءمیں آزادانہ حرکت کر رہا ہے۔دنیا بھر کی سائنسی ایجنسیاں اس کی حرکت کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ایروسپیس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاوہ بارسیلونا،روم اور ٹورنٹو بھی اس کا نشانہ بن سکتے ہیں اور خود چین کا شہر بیجنگ بھی اس کی زد میں آ سکتا ہے۔ای ایس اے کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ خلائی جہاز 30مارچ سے 6اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین سے ٹکرا سکتاہے۔