وہ خاتون جو اپنے شوہر کے گندے کپڑے دھونے کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوگئی

وہ خاتون جو اپنے شوہر کے گندے کپڑے دھونے کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوگئی
وہ خاتون جو اپنے شوہر کے گندے کپڑے دھونے کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کینسر میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی اور اس کے اس مہلک مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ ایسی تھی کہ خواتین جان کر ہی خوفزدہ ہو جائیں گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق انیٹی فاریم نامی اس خاتون کو اپنے شوہر کے گندے کپڑے دھونے کی وجہ سے کینسر کا مرض لاحق ہوا۔ انیٹی کا شوہر لیونارڈ لندن ڈاکس پر کام کرتا تھا جہاں وہ بحری جہاز سے سامان اتارتا تھا۔ اس کی وجہ سے اس کی وردی بہت زیادہ گندی ہوجاتی تھی جو انیٹی خود دھوتی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

2012ءمیں انیٹی میں ’میسوتھیلیوما‘ نامی کینسر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے خاوند کے یونیفارم میں موجود ایسبسٹاس دھات گرد کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے اور غذا کی نالی شدید متاثرہوئی ہے اور اسے کینسر لاحق ہو گیا ہے۔ تب سے انیٹی اس مرض سے لڑ رہی تھی اور گزشتہ دنوں جان کی بازی ہار گئی۔بیوی کی موت پر لیونارڈ کا کہنا تھا کہ ”میں خود کو ہی مجرم سمجھنے لگا ہوں، مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میں نے خود اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔میں نے کئی لوگوں کو اس گندگی کی وجہ سے مرتے دیکھا اور اب میری بیوی بھی اس کی بھینٹ چڑھ گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ