میچ 8:15 پر شروع کیا جائے گا، گراونڈ کافی حد تک خشک ہو چکا : علیم ڈار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ اب گراؤنڈ کافی خشک ہوگیاہے جس کی وجہ سے میچ کو 8 بج کر 15 منٹ پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیم ڈار کاگراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میچ 8بج کر 15منٹ پر شروع کررہے ہیں جبکہ ٹاس 7بج کر 45منٹ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب گراؤنڈ کافی خشک ہوگیاہے جبکہ گراؤنڈ سٹاف نے اسے خشک کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل 6 بج کر 45 منٹ پر گراونڈ کا جائزہ لیا گیا لیکن کنڈیشنز تسلی بخش نہ ہونے کے باعث مزید انتظار کیا گیا جس کے بعد اب میچ کا اعلان کر دیا گیاہے۔ میدان کو خشک کرنے میں پنجاب حکومت اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سب سے زیادہ مدد فراہم کی ۔