دوسرے پلے آف ،بارش کے باعث16،16اوور زتک محدود

دوسرے پلے آف ،بارش کے باعث16،16اوور زتک محدود
دوسرے پلے آف ،بارش کے باعث16،16اوور زتک محدود

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے اور آخری پلے آف معرکے کو بارش کی وجہ سے 16،16اوورتک محدود کر دیا گیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے دوسرے اور آخری پلے آف معرکے میں اوورز کم کردئیے گئے ہیں اب میچ میں 20,20نہیں بلکہ 16،16اوورز ہوں گے ،اس بات کا فیصلہ میچ کے تاخیر سے شروع ہونے کے باعث کیا گیاکیونکہ لاہو ر میں ہونے والی بارش سے گراﺅنڈ گیلا ہوگیا جسے خشک کرنے کا عمل بھرپور طریقے سے جاری رہا تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا اس کے اوورز کم کردئیے جائیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوور کم ہونے کی وجہ سے پاور پلے میں اب 6کی بجائے 5اوور ہوں ،کم سے کم5 باولرز ہی بال کرسکیں گے لیکن ان میں سے 3 باﺅلر ز 3 اوورز کرپائیں گے جبکہ ایک باولرز4اوور کرسکتا ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update