ایم ایم اے کا منشور قرآن وسنت اور جمہوری اقدارکا آئینہ دار ہو گا:سینیٹر پروفیسر ساجد میر 

   ایم ایم اے کا منشور قرآن وسنت اور جمہوری اقدارکا آئینہ دار ہو گا:سینیٹر ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان  اور متحدہ مجلس عمل کی دستورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور قرآن وسنت اور جمہوری اقدارکا آئینہ دار ہو گا،عام انتخابات سے کافی پہلے منشور تیارکرلیا جائے گا جوعوامی امنگوں اور دینی قوتوں کا حقیقی ترجما ن ہو گا ،جس میں اسلام میں دیے گئے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جائے گی، ملک میں دین اور دینی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا،نظریہ پاکستان جو ہماری اساس ہے کی روشنی میں اسلام کے عملی نفاذ کا خاکہ بھی پیش کیا جائے گا۔

کراچی سے لاہور پہنچنے پر اپنے مرکزی دفتر راوی روڈ میں علماء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل ایک بڑی پیش رفت ہے، تمام قائدین نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو اپنا صدر چنااور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے، دیگر عہدوں میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے،ملک میں دینی اقدار اور شعائر اسلام کا تحفظ ا یم ایم اے کی اولین ترجیح ہے، ماضی میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ میں ایم ایم اے کا کردار قابل ستائش تھا اور آئندہ بھی اس کے فور م پر یکجہتی اور اتحاد کی آواز بلند ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ دینی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو، فرقہ وارانہ شدت پسندی اور پھر دہشت گرد ی کے واقعات کو کنٹرول کرنا ملکی سلامتی کا تقاضا ہے،اس سلسلے میں ایم ایم اے کی قیادت موثر اور فعال کردار اداکرے گی۔

 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...