گزشتہ رات سے بارش ہورہی ہے، وکٹ سے باولرز کو مدد ملے گی : محمد عامر 

گزشتہ رات سے بارش ہورہی ہے، وکٹ سے باولرز کو مدد ملے گی : محمد عامر 
گزشتہ رات سے بارش ہورہی ہے، وکٹ سے باولرز کو مدد ملے گی : محمد عامر 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے بارش ہورہی ہے وکٹ سے باولرز کو مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہناتھا کہ میچ 16اوور ز کا ہے اور پہلے باولنگ کا فائدہ ہوگا۔تین اہم کھلاڑی ٹیم میں نہیں ہے لیکن ہمارے پاس بیک اپ میں اچھے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا نقصان ہے ، میچ کے دوران عماد وسیم ، شاہد آفریدی اور اوئن مورگن کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ واضح رہے کہ عماد وسیم اور  شاہد آفریدی انجری کےباعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کے متبادل محمد عامر کو کراچی کنگز  کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...