آپ کو کس نے چھپا رکھا تھا ؟ صحافی نے جب راﺅ انوار سے یہ سوال کیا تو سابق ایس ایس پی ملیر نے آگے سے کیا حرکت کی ؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کو بھی شدید حیرت ہو گی

آپ کو کس نے چھپا رکھا تھا ؟ صحافی نے جب راﺅ انوار سے یہ سوال کیا تو سابق ایس ...

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے صحافی عدیل وڑائچ نے کہاہے کہ جب راﺅ انوار پیشی کیلئے سپریم کورٹ آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور میں نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کو کس نے چھپا رکھا تھا تو انہوں نے میری طرف دیکھا جواب دیئے بغیر ہی شاہانہ انداز میں سپریم کورٹ کے اندرچلے گئے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی عدیل وڑائچ کا کہناتھا کہ راﺅ انوار سفید رنگ کی گاڑی سے اترے ماسک اتارا اور اندر چل دیئے اور ہمیں کہا گیا کہ فوٹیج نہ بنائیں تاہم میں نے اس سے سوال کیا کہ ’آ پ کو کس نے چھپا رکھا تھا اور آپ کس کی پروٹیکشن میں تھے ‘تاہم انہو ںنے جواب نہیں دیا ۔ راﺅ انوار کا چلنے کا انداز شاہانہ تھا ، جیسے کوئی حاضر سروس ایس ایس پی پروٹوکول میں جا رہا ہو اور ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی اور کئی پولیس اہلکار تھے ۔عدیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس وقت ان کی خود اعتمادی دیکھنے والی تھی لیکن یہ اس وقت ختم ہو گئی جب وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور وہاں ان کے منہ سے صرف ایک ہی لفظ نکلا کہ میں بے قصور ہوں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...